ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شوبھا کرلاندجے نے سدارامیاحکومت کو قرار دیا قاتلوں کی حکومت؛ بی سی روڈ پرمنعقدہ احتجاج کامیاب ہونے کا ہت رکھشنا ویدیکے نے کیا دعویٰ

شوبھا کرلاندجے نے سدارامیاحکومت کو قرار دیا قاتلوں کی حکومت؛ بی سی روڈ پرمنعقدہ احتجاج کامیاب ہونے کا ہت رکھشنا ویدیکے نے کیا دعویٰ

Fri, 07 Jul 2017 21:42:10    S.O. News Service

بنٹوال:7/جولائی (ایس اؤنیوز) دکشن کنڑا ضلع میں ہونے والے تمام غیر قانونی حرکات کانگریس کی حمایت سے ہی ہورہے ہیں، ریاست میں قانونی نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے ، سدرامیا کی حکومت قاتلوں کی حکومت ہے۔ اس بات کا الزام  رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے نے لگایا۔

امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی سی روڈ کے سرویس بس اسٹانڈ پر احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے شوبھا کرندلاجے نے کہاکہ ریاستی حکومت مسلم دہشت گردوں کاپورا تعاون کررہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ  اگر طاقت ہے تو پی ایف آئی پر پابندی عائد کرے۔ ایم پی نلین کمار کٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لگاتار ہندوؤں پر ظلم ہورہاہے، اگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کیاگیاتو اس سے زیادہ سخت انداز میں احتجاج کیا جائے گا ۔ آرایس ایس لیڈر کلڈکا پربھا کر بھٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں فرقہ پرست عناصر قوتیں ہندو سماج کے افراد کو نشانہ بنا کر حملہ کررہی ہیں، اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، گذشتہ بار ہونے والے احتجاج کو ہم نے معطل کیا تھا، لیکن ہندؤوں کا صبر برداشت کے باہر ہوگیا ہے، ہندؤوں کاغم آسمان کو چھور ہاہے اسی غم کو ظاہر کرنے کے لئے ہم نے مجبوری میں احتجاج کیا ہے۔

ہندو ہت رکشھنا سمیتی کے ضلع سنچالک مرلی کرشنا ہسنتڈکا نے منگلورو میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندؤوں پر ہورہے ظلم اور حملے کی مذ مت میں بی سی روڈ پر منایا گیا احتجاج کامیاب ہواہےا اور اس احتجاج کے ذریعے  ہم ہندو قوت کا بھرپور مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مرلی کرشنا کے مطابق احتجاج میں 5ہزار عوام نے شرکت کی، اس پر انہوں نے تمام عہداران، کارکنان اور عوام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ  قاتلانہ حملوں اور بی سی روڈ پر شرتھ پر ہوئے قاتلانہ حملے کے پیچھے پی ایف آئی ، سیمی ، ایس ڈی پی آئی تنظیموں کا ہاتھ ہونا بالکل واضح ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ایسے اداروں پر ریاست میں پابندی لگایاجائے۔ وہیں انہوں نے ریاستی حکومت  پر پس پردہ ان اداروں کی حمایت کرتے ہوئے ہندؤوں پر ظلم کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ  آج کا احتجاج حکومت کے لئے ایک انتباہ ہے، اگر یہی حالات  جاری رہے  تو سخت احتجاج کرنےکی دھمکی دی ۔ ہندو جاگرن ویدیکے کے ایگزکیٹیو ممبر رادھا کرشنا نے فرقہ پرست قوتوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس میں ہندو جاگرن ویدیکے روی راج ،ہریش پونج ،اجیت وغیرہ موجود تھے۔


Share: